۔(31 مئی،2020 کوئٹہ): ویمن ڈیمولریٹک فرنٹ کی صدر جلیہ حیدر اور جنرل سیکریڑی فرخندہ اسلم نے اپنے مشترکہ۔ بیان میں ڈنک (تربت) میں ہونے والے افسوس ناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہے ۔ 26 مئی کو مکران کے سب سے بڑے شہر تربت میں مسلح افرادنےایک گھر میں رات کے تین بجے کود کر چار سالہ بچی برمش کی والدہ مالک نیازکوگولیاں مار کر قتل کیا، اور برمش کو بھی گولیاں ماریں، جو اس وقت شدید ذخمی حالت میں ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں ۔ ہم بلوچستان گورنمنٹ سے مطالبہ کرتےہیں کہ اس واقعے کا نوٹس لے اور مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچائے، اوربرمش کو اور اس کے خاندان کو انصاف دلائے ۔
ڈبلیو ڈی ایف یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ بلوچستان میں خفیہ اداروں اور ان کے پیسوں پر پلنے والے گروہوں اور ڈیتھ سکواڈز کے ہاتھوں بلوچستان میں “اجتماعی سزا” کے تحت عورتوں اور بچوں پر ہونے والےمظالم اور تشدد کو فوری بند کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت اور بندوق کے زور پر حکمرانی اور ناانصافیوں کے خلاف اُبھرنے والی آوازوں کو دبانے کے بجائے، مسائل کا جمہوری اور سیاسی حل نکالا جائے۔
جاری کردہ: خالدہ قاضی ، سیکریٹری انفارمیشن اینڈ پبلشنگ، ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ (بلوچستان)۔