پریا کماری کی بازیابی کے لئے سندھ گیر احتجاج کا اِعلان


پریس ریلیز 20 مارچ 2024

تین سال پہلے سکھر سے اغوا کی گئی بچی پریا کماری کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں، کہ وہ سنگھراسی کی حویلی میں قید ہے۔ ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس معاملے کی تفتیش کرے اور پریا کماری کو بازیاب کروائے۔ ساتھ ہی ہم سمجھتے ہیں کہ پریا کماری کی زندگی کو اگر کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

پریا کماری 18 اگست 2021 کو سنگھرار، سکھر کے علاقے سے اس وقت غائب کی گئی جب وہ 10 محرم کو سبیل پلا رہی تھی۔ ایک سات سال کی بچی جس کی عمر اس وقت لگ بھگ 10 سال کے قریب ہو چکی ہو گی۔ مسلسل 3 سال سے غائب ہے اور اس ملک کا قانون خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ وومن ڈیموکریٹک فرنٹ اپنے پلیٹ فارم سے اس معاملے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتی ہے۔

ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ پریا کماری کی جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے 22 مارچ 2024 بروز جمعہ کو سندھ گیر احتجاج کا اعلان کرتی ہے اور ساتھ ہی تمام ترقی پسند تحریک اور قوتوں کو ٹوئٹر ٹرینڈ اور احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے ۔

:جاری کردہ
میڈیا اینڈ انفارمیشن سیکریٹری
(ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ (سندھ